ابنا: بدھ کو يمني شہريوں نےدارالحکومت صنعا کي سڑکوں پر نکل کر ليبيا کے انقلابيوں کي فتح اور معمرقذافي کي حکومت کے خاتمے کا جشن منايا - يمني شہري اپنے ہاتھوں ميں ليبيا کا پرچم اٹھا ئے ہوئے تھے اور معمرقذافي و علي عبداللہ صالح کے خلاف نعرے لگارہے تھے- يمني شہري اپنے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ بھي اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ ليبيا کے ظالم حکمراں کو شکست ہوگئي اور اب يمن کے ظالم ڈکٹيٹر کي باري ہے -
يمن کے عوام بھي گذشتہ جنوري کے مہينے سے اپنے ملک کے ڈکٹيٹر عبداللہ صالح کي تينتيس سالہ حکومت کے خلاف احتجاج اور اس کي برطرفي کا مطالبہ کررہے ہيں ليکن سعودي عرب اور امريکہ کي مداخلت کي وجہ سے يمني عوام کي تحريک سست رفتاري سے آگے بڑھ رہي ہے- يمني عوام اور عبداللہ صالح کي حامي فوج کے درميان لڑائي ميں اب تک سيکڑوں افراد مارے جاچکے ہيں.
............
/169